نئی دہلی،9مارچ(ایجنسی) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں تصادم میں ہلاک ہونے والے مشتبہ دہشت گردسیف الدین کے والد محمد سرتاج کی تعریف کرتے ہوئے آج لوک سبھا میں کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی لاش نہیں لینے کا اعلان کرکے غیر معمولی مثال پیش کی ہے۔
وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں لوک سبھا میں اپنی
طرف سے دئے گئے بیان میں کہا کہ حکومت کو محمد سرتاج جیسے والد پر فخر ہے۔
انہوں نے کہاکہ تصادم میں ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد کے والد نے یہ کہتے ہوئے اپنے بیٹے کی لاش لینے سے انکار کیا ہے کہ جو ملک کا نہ ہوسکا وہ میرا بھی نہیں ہوسکتا ، قابل مبارک باد ہیں محمد سرتاج جیسے والد ، جن کے لئے ملک بیٹے سے بھی بڑھ کر ہے۔